’’احتساب قانون میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے‘‘

’’احتساب قانون میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے‘‘

September 14, 2018 - 15:05
Posted in:

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ احتساب قانون میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے، ایم ایل اے کا قانون مکمل کر لیا ہے، سول ریفارمز کا ڈرافٹ جلد تیار کر لیا جائے گا۔وزیرقانون کی زیرصدارت سول ریفارمز پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس پر سولات پوچھے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ پرویز مشروف پر بات نہ کریں ۔فروغ نسیم نے بتایا کہ سول کیسز جلد نمٹانے کے لیے 3تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، یہ تبدیلیاں سول کیسز بروقت نمٹانے اور شہریوں کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نو سال بعد ایم ایل اے کا قانون مکمل کر لیا ہے، اس کے لیے جلد منظوری لیں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}