’ڈاکوؤں کی بات کروتو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے‘

’ڈاکوؤں کی بات کروتو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے‘

November 18, 2018 - 16:05
Posted in:

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بچے لندن اورامریکا میں پڑھ رہے ہیں،میں کہتا ہوں ڈاکوؤں کونہیں چھوڑوں گاتواپوزیشن واک آوٹ کرجاتی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے جہلم میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو 1500 ارب روپے دیا گیا تھامگرایک اسپتال نہیں بن سکا،اپوزیشن چاہتی ہے کوئی نہ پوچھے کہ 10 سال میں اربوں روپےکہاں خرچ ہوئے،اگرپارلیمنٹ اسی طرح چلائی گئی توملک نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں اربوں روپے کہاں خرچ ہوئےاس کا حساب ہونا چاہیے،ملک کوفلاحی ریاست بنانےکےلیےوسائل کی منصفانہ تقسیم کرناہوگی،ہرسال جہلم سے اربوں روپےقومی خزانے میں جاتے ہیں،عوام کی نمائندگی نہ کرنےوالےپارلیمنٹ کیسے چلاسکتےہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}