’پنجاب پولیس کو آپ کی اشد ضرورت ہے‘

’پنجاب پولیس کو آپ کی اشد ضرورت ہے‘

October 10, 2018 - 10:46
Posted in:

پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر ایک تنقید کی زد میں ہے۔ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج، سٹاک انڈیکس میں گراوٹ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے بعد اب پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چیئرمین ناصر درانی کے استعفے کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔ سینیئر پولیس آفیسر ناصر درانی نے اپنا استعفی ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کے انسپیکٹر جنرل کو تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی میں بطور کمانڈنٹ فرائض سرانجام دینے والے گریڈ 22 کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کیا گیا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔یہ بھی پڑھیں!آئی ایم ایف کے پاس جانے کے تین فائدے اور تین نقصانڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر سٹاک ایکسچینج ایک دن میں گیارہ سو پوائنٹ کیوں گرا؟ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا پابندی کے باوجود آئی جی پنجاب کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور حکومت کے ابتدائی دنوں میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کو چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن تعینات کیا تھا اور انھیں پنجاب پولیس میں اصلاحات کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

@JacobAhmet کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@JacobAhmet کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

حکومت کا کہنا تھا کہ انھیں یہ عہدہ خیبر پختونخوا کی پولیس میں بہتری لانے پر دیا گیا تھا جو انھوں نے بطور آئی جی خیبرپختونخوا کے انجام دی تھیں۔ناصر درانی کے استعفے پر سوشل میڈیا پر بہت سے پاکستانی صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں جن میں بیشتر افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر اس وقت پاکستان میں سرفہرست ٹرینڈ بھی ناصر درانی کا نام ہے۔

@asadmunir38 کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@asadmunir38 کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

تجزیہ کار اسد منیر نے لکھا کہ ’ناصر درانی کے پولیس ریفارم کمیشن پنجاب بطور چیئرمین استعفی دینے کا جان کر بہت افسوس ہوا۔ میں نے ان کے ساتھ خیبرپختونخوا کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تین سے زائد سال کام کیا۔ یہ پی ٹی آئی نہیں وہ تھے جنھوں نے کے پی پولیس کو ایک طاقت سے خدمت میں ڈھالا۔‘ سابق ڈی جی ریڈیو پاکستان اور صحافی مرتضی سولنگی نے لکھا کہ ’ناصر درانی کا استعفی عمران خان انتظامیہ کی گرتی ہوئی ساکھ کو ایک بڑا دھچکہ ہے۔‘

@murtazasolangi کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@murtazasolangi کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

سینیئر صحافی عباس ناصر نے بھی ناصر درانی کے استعفے کو پی ٹی آئی کی پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی سرکاری پالیسی کو دھچکہ قرار دیا۔ ایک صارف جیکب احمد نے لکھا کہ ’سر ناصر درانی کا استعفی افسوس ناک ہے۔ ایسا صحت کی خرابی یا سیاسی مداخلت کی وجہ ہوا لیکن اس کے باوجود شعبہ (پولیس) کے لیے بہت بدقسمتی ہے۔‘

@abbasnasir59 کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@abbasnasir59 کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

ایک صارف مریم نے لکھا کہ ’ناصر درانی۔۔۔ ہم آپ کو چھوڑ کر جانے والا نہیں سمجھتے۔ آپ نے کے پی پولیس کے لیے حیران کن کام کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں آپ پنجاب پولیس میں تبدیلی لائیں گے۔ براہ مہربانی حوصلہ نہ ہاریں۔ پنجاب پولیس کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔‘

@mariamsmadness کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@mariamsmadness کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

ایک اور صارف علی حیدر میرانی نے کہا کہ ’ناصر درانی کا استعفی قبول نہیں کرنا چاہیے۔ وہ پولیس میں اصلاحات کی اہلیت رکھتے ہیں، عمران خان کو ان کے تحفظات سننے چاہییں اور اس کو معاملے کو حل کر کے انھیں واپس لانا چاہیے۔‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}