’پنجاب نہیں جاؤں گی: پی پی پی‘

’پنجاب نہیں جاؤں گی: پی پی پی‘

September 22, 2017 - 17:00
Posted in:

سوشلستان میں ان دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لباس، اٹھنے بیٹھنے، اور مختلف مجالس میں سوال و جواب پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ٹائی کیوں نہیں لگائی یا فلاں ملاقات میں وہ کرسی پر نہیں بیٹھے اور صوفے پر کیوں بیٹھے۔ اور یہ کہ نیویارک میں پاکستان کا سفارتی عملہ آخر کیوں وزیراعظم کے کوٹ پر لگا بیج نہیں اتار سکا جو ایرانی صدر کی ملاقات میں توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ لوگ وزیراعظم کی حاضر جوابی اور اپنے پیش رو کی نسبت میڈیا کا سامنا کرنے اور دنیا کے سامنے آنے کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔مگر اس ہفتے ہمارا موضوع یہ نہیں بلکہ ہم بات کریں گے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تر بلند بانگ دعوؤں کے برعکس انتہائی مایوس کُن کارکردگی اور اس پر جماعت کے رہنماؤں کے بیانات پر سوشل میڈیا کے ردِ عمل کی۔'پنجاب میں پی پی پی کا جنازہ‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}