’پاکستان کے لیے سبق، دہشت گرد کسی کے مفاد میں نہیں‘

’پاکستان کے لیے سبق، دہشت گرد کسی کے مفاد میں نہیں‘

September 14, 2018 - 12:46
Posted in:

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اس خطے میں کسی بھی حکومت، بشمول پاکستان، کے لیے سبق یہ ہے کہ انتہاپسند اور دہشت گرد عناصر طویل مدت میں کسی بھی ملک کے مفاد میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گے۔انھوں نے بی بی سی کی نامہ نگار یوگیتا لِمیے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت چاہتے ہیں، اور وہ بالآخر کسی بھی ملک کے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ’عمران خان نے پاکستان کا وزیرِ اعظم بننے کے بعد کہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘یہ بھی پڑھیں!’افغانستان الزام تراشیوں کی بجائے اپنے اندر جھانکے‘’پاکستان کو قربانی کا بکرا بناکر امن نہیں لایا جاسکتا‘کیا امداد بند کرنے سے امریکہ کا مقصد پورا ہو گا؟پاکستان افغانستان مذاکرات کی فلاپ فلمانھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ’دونوں ملکوں کے تعلقات میں چیلنجز ہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم مل جل کر کام کر کے ان کا مقابلہ کر سکیں گے، لیکن یہ صرف دونوں طرف سے مخلصانہ تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔‘کیا انڈیا کے فوجیوں کی افغانستان سرزمین میں موجودگی مددگار ثابت ہو گی؟ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ انڈیا کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بہت مددگار ثابت ہوا ہے، اور کسی حد تک دفاعی امور پر بھی تعاون ہوا ہے، لیکن افغان سرزمین پر انڈین فوجیوں کی موجودگی پر کبھی بات چیت نہیں ہوئی۔انھوں نے تسلیم کیا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین رابطے ہوئے ہیں، لیکن ان کا مقصد طالبان پر زور ڈالنا ہے کہ وہ افغان حکومت سے بات کریں۔انھوں نے کہا کہ ’طالبان افغانستان حکومت سے بات نہیں کرنا چاہتے، لیکن اگر وہ جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}