’پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے‘

’پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے‘

September 14, 2018 - 16:05
Posted in:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر کراچی نے بتایا کہ گرین لائن منصوبہ 24 کلومیٹرطویل ہے، یہ منصوبہ 12.7 کلومیٹر ایلویٹڈ، 10.9 کلومیٹر زمین جب کہ 442 میٹر زیر زمین ہے، منصوبے پر سرجانی سے میونسپل پارک تک 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ منگھوپیر روڈ کی بحالی، نشترروڈ، شیرشاہ روڈ اور سڑکوں کا کام 15 فیصد ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شہر میں پانی کی طلب 918 ایم جی ڈی ہے، کراچی میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، پانی کی 5 اسکیمیں ہیں جن میں ری سائیکلنگ پراجیکٹ، کے 4 پراجیکٹ، بلک اسکیم اور دیگر شامل ہیں، ان اسکیموں سے 830 ایم جی ڈی پانی مل سکے گا، ہماری کوشش ہے کہ تمام اسکیمیں جلد مکمل ہوں تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے، ایس تھری اور کمبائنڈ ٹریٹمنٹ پلانٹس سے شہر میں نکاسی کا نظام بہترین ہوجائے گا، ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا کام بھی جلد شروع کرنا چاہتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}