’ورلڈ الیون کے اگلے دو سال تک آنے کا فیصلہ نہیں ہوا‘

’ورلڈ الیون کے اگلے دو سال تک آنے کا فیصلہ نہیں ہوا‘

September 14, 2017 - 06:06
Posted in:

div class="story-body" style="direction:rtl;"

div class="with-extracted-share-icons"

/button
/div
/li
/ul/div

/div
/div
/div
/div

div class="story-body__inner" property="articleBody"
figure class="media-landscape no-caption full-width lead"span class="image-and-copyright-container"

img class="js-image-replace" alt="رچرڈسن" src="https://ichef-1.bbci.co.uk/news/320/cpsprodpb/37B3/production/_97795241_..." style="width=100%; max-width=640;"

/span

/figurep class="story-body__introduction"انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال تک ورلڈ الیون کے پاکستان کے دوروں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ کوشش رہے گی کہ آئی سی سی کے رکن ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں۔/ppڈیوڈ رچرڈسن نے یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کے اس بیان کے تناظر میں کہی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ورلڈ الیون اگلے دو سال تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔/ppڈیوڈ رچرڈ سن نے بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نجم سیٹھی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس نے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے معاملے پر اخراجات برداشت کرنے پر رضامندی ظاہر کررکھی ہے تاہم اگلے دو برسوں میں ورلڈ الیون کے پاکستان کے دوروں کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔/ppڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کچھ میچز پاکستان میں منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے رکن ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں۔/ppپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ مقصد یہی ہے کہ آئی سی سی یا دوسری غیرملکی ٹیموں کو پاکستان لایا جائے اور ورلڈ الیون کے اس دورے کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ کسی رکن ملک کی ٹیم پاکستان کا مکمل دورہ کرے گی۔/pfigure class="media-landscape full-width"span class="image-and-copyright-container"

/span

/figurepرچرڈسن نے ورلڈ الیون میں کسی انڈین کرکٹر کی غیرموجودگی کا سبب ان کی بین الاقوامی مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات کو قراردیا۔/ppرچرڈسن نے پاک انڈیا کرکٹ نہ ہونے کے بارے میں کہا کہ دو طرفہ کرکٹ کا تعلق دونوں کرکٹ بورڈز سے ہوتا ہے ۔جہاں تک پاک انڈیا کرکٹ نہ ہونے کا تعلق ہے تواس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈیا کی جانب سے نہ کھیلنے کا معاملہ آئی سی سی کی تنازعات سے متعلق کمیٹی میں اٹھایا ہے۔/ppرچرڈسن نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ آئی سی سی کا جھکاؤ یا حمایت انڈیا کی طرف زیادہ ہے تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ انڈیا کرکٹ میں پیسے اور وہاں کے لوگوں کے غیرمعمولی شوق کی وجہ سے ایک بڑا ملک ہے لہذا آئی سی سی میں اس کی آواز بھی موثر ہے لیکن آئی سی سی میں تمام 12 رکن ممالک کی یکساں اہمیت ہے اور یہ کہنا غلط ہے کہ انڈیا کو کسی دوسرے ملک پر ترجیح دی جاتی ہے۔ /p
/div
/div
div style="direction:rtl;"BBCUrdu.com بشکریہ/divbrbrstylebody {direction:rtl;} a {display:none;}/style