’نگراں حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے‘

’نگراں حکومت قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے‘

July 12, 2018 - 16:05
Posted in:

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پولیس نگران وزیراعلیٰ اور دیگر کی ہدایت میں ہمارے کارکنان کو گرفتار کر رہی ہے اور یہ گرفتاریاں انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو واضح کہنا چاہتا ہوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب ہماری حکومت آئے گی تو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا استقبال کرنا آئینی اورقانونی حق ہے، وہ خود کارکنوں...انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو آپ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے،نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ کل لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ نوازشریف کا استقبال کرنا آئینی اورقانونی حق ہے، وہ خود کارکنوں کے ہمراہ 13 جولائی کو ایئرپورٹ پہنچیں گے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پرامن طریقے سے نوازشریف کا استقبال کریں گے اور اس دوران کارکن سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}