’مہنگائی، بےروزگاری سے تنگ نوجوان ڈگری جلانے کا سوچ رہا ہے‘

’مہنگائی، بےروزگاری سے تنگ نوجوان ڈگری جلانے کا سوچ رہا ہے‘

October 16, 2018 - 23:05
Posted in:

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان ڈگریاں جلانے کا سوچ رہے ہیں ۔پشاور میں جے یو آئی یوتھ کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے حکمرانوں نے ملک کے جغرافیہ کیساتھ غداری کی ہے، مدینہ جیسی ریاست کا قیام جے آئی یوتھ نوجوان قائم کر سکتے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ والدین کی خدمت کرے، مغرب میں لوگ بلیوں اور کتوں کے ساتھ پیار کرتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے ایجنڈہ پر عمل در آمد کرے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے سن لیں کہ ملک میں بے روزگار لاکھوں نوجوان ڈگریوں کو جلانے کا سوچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سودی نظام ہو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا،جب تک قرآن کا نظام نہ ہو ترقی ممکن نہیں، یکساں نظام تعلیم تمام مسائل کا حل ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}