’منظور پشتین اُس وقت کہاں تھا جب‘

’منظور پشتین اُس وقت کہاں تھا جب‘

April 13, 2018 - 09:39
Posted in:

سوشلستان میں یہ ہفتہ پاناما جے آئی ٹی کے سوشل میڈیائی پوسٹ مارٹم میں گزرا اور آئندہ چند ہفتے ایسا ہی چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تحریکِ لبیک کے دھرنے پر عوام کی مشکلات کا بیان ہے۔ اور اس کے ساتھ دنیا بھر سے لگزری فلیٹس کی تصاویر اٹھا کر لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں ایک نئے مہمان کے لیے کمرہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اب یہ مہمان کون ہے، اس کے لیے آپ کو دیکھنا پڑے گا کہ ٹویٹ کرنے والا کس سیاسی جماعت سے ہے۔ کیا ایسا کوئی کمرہ ہے بھی یا نہیں اس کی بھی کوئی خبر نہیں۔ اور ہم کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے بالی وڈ کے گانے 'بچنا اے حسینوں لو میں آ گیا' پر رقص کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ مگر ہم آج بات کریں گے کہ منظور پشتین آخر آج تک کہاں رہا ہے کہ بہت سارے مواقع پر احتجاج نہیں کیا اور نہ ہی بولا۔منظور پشتین آخر کہاں تھا؟پاکستان میں اپنے حقوق یا دوسروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کو غدار یا وطن دشمن جیسے القابات نئی بات نہیں اور ہم یہ عرصہ دراز سے عاصمہ جہانگیر اور ان جیسے کئی انسانی حقوق کے کارکنوں کے حوالے سے سنتے آئے ہیں۔پشتون تحفظ مارچ کے منظور پشتین جب سے منظرِ عام پر آئے ہیں تو کچھ عرصہ تو یہ غدار قرار دینے والی مشینری نے خاموشی سے دیکھا مگر اس کے بعد ایک منظم طریقے سے سوشل میڈیا پر کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوا۔سوالات کہ منظور پشتین اُس وقت کہاں تھا جب پشتونوں کے خلاف طالبان دہشت گردی کر رہے تھے؟ یا منظور پشتین اُس وقت کیوں نہیں بولا جب ڈرون حملے ہو رہے تھے؟ یا یہ کہ منظور پشتین کے پیچھے افغان ایجنسیاں ہیں وغیرہ وغیرہ۔بس پھر کیا تھا لوگوں نے بات پکڑ لی اور منظور پشتین سے انوکھے سوالات پوچھنے شروع کر دیے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}