’مقبوضہ کشمیر کے حالات پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں‘

’مقبوضہ کشمیر کے حالات پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں‘

May 27, 2018 - 11:00
Posted in:

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق ِخود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتےہوئےکشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ضروری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}