’فیصل آبادپولیس کی فائرنگ سے مارے گئے لڑکے ڈاکو نہیں تھے ‘

’فیصل آبادپولیس کی فائرنگ سے مارے گئے لڑکے ڈاکو نہیں تھے ‘

August 10, 2018 - 21:05
Posted in:

سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈاکو نہیں تھے ،ان کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کے بھی شواہد نہیں ملے ۔ اشفاق خان نے ابتدائی تحقیقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ طالب علموں کو مارنے والے اہلکار اب تک گرفتار نہ ہوسکے ،مقدمے میں نامزد 5 پولیس اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارسلان اور عثمان کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے،دونوں لڑکے بے گناہ تھے،سارا واقعہ ناکے پر پیش آیا ،انکوائری ٹیم ابتدائی رپورٹ آج پیش کرے گی۔سی پی او فیصل آباد نے یہ بھی کہا کہ مکمل رپورٹ آنے میں کچھ دن لگیں گے،واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔گزشتہ روز عثمان اور ارسلان کو ڈاکو ہونے کا الزام لگا کر مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا گیا تھا،واقعے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ، عدالت سے جعلی مقابلوں میں شہریوں کے قتل کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}