’شام اور فلسطینیوں کو اسلحہ فراہم کیا، حوثیوں کو نہیں‘

’شام اور فلسطینیوں کو اسلحہ فراہم کیا، حوثیوں کو نہیں‘

November 21, 2017 - 05:37
Posted in:

انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ اسی عزم سے جاری رہنی چاہیے اور ہمیں مل کر داعش کے بچے ہوئے عناصر کو ختم کرنا ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک بار عراق میں دولت اسلامیہ کو شکست ہو جائے تو حزب اللہ عراق میں بڑی تعداد میں موجود اپنے کمانڈرز واپس بلا لے گا۔دوسری جانب حماس نے عرب لیگ کی اس قرار داد کو مسترد کر دیا ہے جس میں حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت 'لبنان کی حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کو مسترد کرتی ہے۔ بلکہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کو دہشت گردی قرار دیا جانا چاہیے۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}