’جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر غلط ڈالا گیا‘

’جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر غلط ڈالا گیا‘

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

سابق ایس ایس ملیر راؤانوار نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر بھی غلط ڈالا گیا،وہ فون نمبر ڈالا گیا، جو میرے استعمال میں ہی نہیں، میں 21مارچ کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں تھا جبکہ جےآئی ٹی میں جو فون نمبر ڈالاگیا اس کی لوکیشن کراچی تھی۔کراچی میں سابق ایس ایس ملیر راؤانوار کی درخواست ضمانت پر سماعت میں نقیب اللہ کے والد کے وکلا کی غیرحاضری پرسماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے مقتول کے وکلا کو دلائل کےلیے آخری مہلت دے دی۔ راؤانور نے انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف نقیب اللہ قتل کیس میں بھی شواہد موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر دو خود کش حملے ہو چکے ہیں، میرے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کرنےوالے کو گرفتار کیا گیا اور مجھے غلط مقدمے میں نامزد کیا گیا، میں نے نقیب اللہ کو پکڑوایا اور نہ مارا، ریکارڈ موجود ہے ،اس کیس میں بے قصور ثابت ہوں گابشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}