’جیل تو جانا ہے دعا کرو پیروں پر چل کر جائیں‘

’جیل تو جانا ہے دعا کرو پیروں پر چل کر جائیں‘

July 13, 2018 - 05:59
Posted in:

سنہ 1999 کی بات ہے جب میاں نواز شریف ایک طاقتور وزیراعظم تھے۔مگر جب اپنے بنائے جنرل پرویز مشرف کو فارغ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ اتنے بھی طاقتور نہیں۔ نواز شریف کی سزا اور پاکستان واپسی کا اعلانجنرل مشرف نے مارشل لا نافذ کر دیا اور خود کو چیف ایگزیکیٹو کہلوانے لگے۔یہ بھی پڑھیں’ نواز شریف حاضر ہوں‘’جیل جانا پڑے یا پھانسی دے دی جائے،اب قدم نہیں رکیں گے‘نواز شریف اور عدالتیں جب نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے تو کیا ہو گا؟نواز شریف کی ڈنڈا ڈولی مشرف طبیعت کے بادشاہ تھے۔ انھوں نے نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا۔ پھر کئی سعودی اور امریکی دوستوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور نواز شریف کو معافی مل گئی۔ ایک کاغذ پر دستخط ہوئے، دیس نکالا ملا اور میاں صاحب سعودی عرب جا کر اللہ اللہ کرنے لگے۔
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نواز شریف کی سیاسی زندگی کے نشیب و فرازکہتے ہیں کہ طاقت ایک ایسا نشہ ہے کہ جو ایک مرتبہ لگ جائے تو کبھی نہیں چھوٹتا۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے تھوڑی ڈھیل دی تو لندن پہنچ گئے۔ کچھ دن تک لندن میں گھومتے رہے پھر اپنے حمایتیوں سے کہا کہ میں اسلام آباد جا رہا ہوں اور آپ بھی ایئرپورٹ پہنچیں۔کئی دوسرے صحافیوں کی طرح میں بھی اسی جہاز میں بیٹھ کر اسلام آباد گیا۔ جہاز میں دعا کروائی گئی، میاں صاحب کے نعرے لگے۔ میاں صاحب نے چھوٹی سی تقریر کی اور ایک لڑکے نے تھوڑا جذباتی ہو کر وہ گانا بھی گایا 'سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے'۔اسلام آباد اترے تو پتہ چلا کہ مشرف کے بازو میں کچھ زیادہ ہی زور ہے۔ اس نے ایسا ڈنڈا چلایا کہ ایئرپورٹ پر نہ کوئی بندہ نہ بندے کی ذات ہر طرف فوج ہی فوج اور پولیس ہی پولیس۔

ہمارے پہلے وزیراعظم لیاقت علی تھے۔ انھیں گولی مار دی گئی اور پھر گولی مارنے والے کو بھی گولی مار دی گئی۔پھر بھٹو آئے جن کے بارے میں ’فخرِ ایشیا‘ کے نعرے لگے تھے، انھیں پھانسی دے دی گئی۔ ان کی بیٹی دو مرتبہ وزیراعظم بنیں۔ وہ اس طرح گئیں کہ سڑک سے ان کا خون اتنی جلدی صاف کیا گیا کہ آج تک ان کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ جس مشرف نے نواز شریف کی ڈنڈا ڈولی کروائی تھی اس کی عدالتیں منتیں کرتی ہیں، وہ دبئی میں بیٹھ کر ہنستا ہے۔ اب سنا ہے کہ لیکچر دینے لندن گیا ہے۔جیل تو جانا ہی ہے بس اتنی دعا کرو کہ میاں صاحب اپنے پیروں پر چل کر جائیں ان کی ڈنڈا ڈولی نہ ہو۔ ٭ بی بی سی پنجابی پر محمد حنیف کا اسی بارے میں وی لاگ دیکھیں

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}