’تیز ہوا کی وجہ‘ سے زائرین کی کشتیاں ٹکرا گئیں، 16 ہلاک

’تیز ہوا کی وجہ‘ سے زائرین کی کشتیاں ٹکرا گئیں، 16 ہلاک

December 07, 2017 - 17:57
Posted in:

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے میں دو کشتیاں ٹکرانے کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اب تک 16 لاشیں نکالی گئی ہیں اور 20 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو کشتیاں جن میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے میھو پٹائی کی مزار پر جا رہے تھے کہ تیز ہوا کے باعث کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور یہ واقعہ پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایک میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ میرپور ساکرو کی علاقے بوھارا کے قریب جمعرات کی دوپہر کو یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو کے ڈاکٹر گل میمن نے نامہ نگار ریاض سہیل کو بتایا کہ ان کے پاس 16 لاشیں اور 35 زخمیوں کو لایا گیا ہے، جن میں سے 30 سے زیادہ کو کراچی اور ٹھٹھہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ٹھٹھہ کی درگاہیںتاریخ نویس گل حسن کلمتی کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ میں درجن کے قریب درگاہیں جزائر پر موجود ہیں، جن میں مشہور دریا پیر، نوحو پوٹو اور ابراہیم شاہ واڑی وارو کی درگاہیں ہیں جہاں لوگ کشتیوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں ماہی گیری کا کام خطرے والا سمجھا جاتا ہے تو ماہی گیر راستے میں آنے والے مزارت پر خیریت سے واپسی کی دعا مانگتے ہوئے جاتے ہیں اور واپسی پر وہاں خیرات بھی کرتے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}