’بھگوان‘کو راستہ دینے کیلئے ایئرپورٹ بند!!

’بھگوان‘کو راستہ دینے کیلئے ایئرپورٹ بند!!

November 14, 2018 - 22:05
Posted in:

بھارتی ریاست کیرالہ میں راویتی مذہبی جلوس کو راستہ دینے کے لئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کئی گھنٹے پروازوں کے لئے بند کردیا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق مذہبی جلوس کو راستہ دینے کے لئے سال میں دو مرتبہ اس ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا جاتا ہے۔ایئرپورٹ کی تعمیر سے پہلے ہی یہ جلوس کا روایتی راستہ تھا لیکن اب بھی جلوس اسی راستے سے ہوتا ہوا مندر تک جاتا ہے، جس کے لئے جلوس کے شرکاء کو خصوصی پاس دیئے جاتے ہیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہرسال جلوس کے موقع پر ایئرلائنز کو پیشگی اطلاع کردی جاتی ہے جس کے بعد وہ اپنا فلائٹ شیڈول تبدیل کرلیتی ہیں اور ایسا ہر سال دو مرتبہ ہوتا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}