’ایف آئی اے آصف اور فریال کو الیکشن تک نہ بلائے‘

’ایف آئی اے آصف اور فریال کو الیکشن تک نہ بلائے‘

July 12, 2018 - 13:05
Posted in:

سپریم کورٹ میں مبینہ جعلی اکاونٹس از خود نوٹس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن اگر ہوئی ہے تو سامنے آنی چاہیے،ابھی جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات ہونی ہے،ایف آئی اے آصف زرداری اور فریال تالپورکو الیکشن تک نہ بلائے۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسا حکم جاری نہیں کیا جس سے کسی کو شہرت متاثر ہو، ہم اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں۔عدالتی حکم میں آصف زرداری،فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہاگیا۔کراچی(اسٹاف رپورٹر/ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ...چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ ذرا آرڈر پڑھیں کہ کن لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم ہے۔ کیا آرڈر میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ملزمان کی فہرست میں ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جن کے خلاف کرمنل کیس رجسٹرڈ ہیں ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا پھر کیا آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے تھا؟ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ ان لوگوں کے متعلق جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے مزیدکہا کہ ہم بطور اعلیٰ عدلیہ ایف آئی اے کو کہیں گے کہ کسی سے تعصب نہ کرے اور آصف زرداری اور فریال تالپور کو الیکشن تک نہ بلائے۔وکلا صفائی کو عدالتی حکم سےمتعلق ابہام تھا تو عدالت سےرجوع کرلیتے۔اگر ملک کے ایک سابق اورطاقتور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو جعلی اکائونٹس کے ایشو پر مکمل اندھیرے میں...فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کا ڈیڑھ ارب روپے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم پر الزام ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے زرداری گروپ کے اکاؤنٹ میں ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ملزمان کو حاضر ہونے کا پابند کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ چاہتے تھےکہ ایف آئی اے جو تحقیقات کرے وہ شفاف ہو،کیس کوالیکشن کے بعد رکھ لیں گے تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔اگر عدالت نے انہیں بلایا تو انہیں آنا پڑے گا جس کے بعد چیف جسٹس نےمقدمے کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا زرداری کمپنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں،چیف جسٹس جو بھی آرڈر کریں گے،منظور ہوگا،آج واضح ہو گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل پر نہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}