’امریکہ دنیا کو ایران کا تیل خریدنے سے نہیں روک سکتا‘

’امریکہ دنیا کو ایران کا تیل خریدنے سے نہیں روک سکتا‘

August 09, 2018 - 00:34
Posted in:

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا کو زور زبردستی کر کے ایران کا تیل خریدنے سے روکے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ناممکن ہے۔ ایرانی اخبار سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا واشنگٹن تہران کو تیل کی برآمد سے نہیں روک سکتا۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’چڑچڑے پن اور ٹویٹس‘ کا بھی مذاق اڑایا۔ ٹرمپ کی ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کو دھمکی’دھمکیوں اور توجہ حاصل کرنے کا حربہ نہیں چلے گا‘’ایران نے آبنائے باب المندب بند کی تو فوج تعینات کریں گے‘تین باہمی دشمنوں کے ساتھ چین نے تعلقات کیسے بنائے؟یاد رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹویٹ میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والوں کو خبردار کیا تھا۔ جواد ظریف نے ٹویٹ میں کہا کہ ’چڑچڑاہٹ اور ٹویٹس سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی کہ دنیا اب امریکی سے تنگ آ چکی ہے۔ امریکی تجارت کو ختم کرنا اور ہزاروں امریکی نوکریاں ختم کرنا تو ہمیں سمجھ آتا ہے لیکن دنیا اضطراری ٹویٹس کے مطابق نہیں چلے گی۔ پوچھ لو یورپی یونین، روس، چین اور درجنوں دیگر تجارتی پارٹنرز سے۔‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}