***۔۔۔۔۔۔بھٹ شاہ۔۔۔۔۔۔***

***۔۔۔۔۔۔بھٹ شاہ۔۔۔۔۔۔***

September 23, 2017 - 18:41
Posted in:

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) درگاہ بھٹ شاہ شہر حساس قرار، رینجرز اور فوج طلب، ضلع بھر میں 2700 سے زائد افسران واہلکار تعینات کردیے گئے، درگاہ چاڑی پر واقع مسافر خانے، دکانیں بند، ضلع بھر میں 169 امام بارگاہ، 77 مجلس، 92 ماتمی جلوس کے سیکورٹی انتظامات، 5 ڈی ایس پی، 15ایس ایچ او 60رینجرز اہلکار50 خواتین کانسٹیبل ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ایس ایس پی مٹیاری سید امداد علی شاہ کی میڈیا کو بریفنگ۔ محرم الحرام کے دوران درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی اور بھٹ شاہ شہر حساس قرار دے دیا گیا۔ درگاہ چاڑی پر واقع مسافر خانوں، دکانوں کو سیکورٹی خدشات کے سبب بند کرادیا گیا۔ ڈی ایس پی سیکورٹی الطاف آرائیں، سی آئی اے انچارج مٹیاری رحیم کھوسو کی نگرانی میں4 انسپکٹر 6 سب انسپکٹر 85 کمانڈو فورس کے اہلکار، 25 رینجرز اہلکار، 32 لیڈیز کانسٹیبلوں کو درگاہ اور شہر کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی مٹیاری سید امداد علی شاہ نے درگاہ بھٹ شاہ، شہر اور محلوں کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے محکمہ اوقاف،محکمہ صحت،محکمہ روینیو،ٹاؤن کمیٹی اور دیگر محکموں کو سیکورٹی انتظامات اور تعاون کے لئے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}