یروشلم دنیا کا سب سے متنازع شہر کیوں؟

یروشلم دنیا کا سب سے متنازع شہر کیوں؟

December 06, 2017 - 14:59
Posted in:

اس امن پراسیس کو دو قومی نظریے کے حل کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ اس کے تحت سنہ 1967 سے قبل کی سرحد پر ایک آزاد فلسطینی ملک کی تعمیر کا خیال ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں میں یہ بھی درج ہے۔یروشلم کی ایک تہائي آبادی فلسطینی آبادی ہے جن میں سے بہت سے خاندان صدیوں سے وہیں آباد ہیں۔ شہر کے مشرقی حصے میں یہودی بستیوں کی تعمیر بھی تنازعے کا بڑا سبب ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت یہ تعمیرات غیر قانونی ہیں لیکن اسرائیل اس سے انکار کرتا ہے۔بین الاقوامی برادری کئی دہائیوں سے کہہ رہی ہے کہ یروشلم کی حیثیت میں کوئی تبدیلی صرف امن مذاکرات سے ہی آ سکتی ہے۔ لہٰذا تمام ممالک کے اسرائیل میں سفارتخانے تل ابیب میں واقع ہیں اور یروشلم میں صرف قونصل خانے ہیں۔لیکن صدر ٹرمپ اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے پر مصر ہیں۔ٹرمپ دو ممالک کے تصور سے انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جس پر فریقین میں اتفاق ہو۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}