یاسر شاہ کے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کے اعلان میں تاخیر

یاسر شاہ کے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کے اعلان میں تاخیر

September 22, 2017 - 18:24
Posted in:

div class="story-body" style="direction:rtl;"

div class="with-extracted-share-icons"

/button
/div
/li
/ul/div

/div
/div
/div
/div

div class="story-body__inner" property="articleBody"
figure class="media-landscape has-caption full-width"span class="image-and-copyright-container"

img src="https://ichef-1.bbci.co.uk/news/320/cpsprodpb/00A7/production/_97976100_..." style="width=100%; max-width=640;"

/span

/figurepپاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کے فٹنس مسائل کے سبب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعہ کے روز نہیں کیا جا سکا۔/ppپاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ جمعے کے روز نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ٹیم کا اعلان اب ہفتے کے روز کیا جائے گا۔/ppیاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔/ppپاکستانی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ ان دنوں قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جس میں شریک تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اظہرعلی اور یاسر شاہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔/ppاظہرعلی گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ٹیم منیجمنٹ اور چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے۔/ppہیڈ کوچ مکی آرتھر کا خیال ہے کہ اظہرعلی کو ٹیم کے ساتھ رکھا جائے تاکہ وہ ٹیم کے ٹرینر اور فزیو کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو مکمل فٹ کر سکیں۔/ppیاسر شاہ کا معاملہ ٹیم منیجمنٹ کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے جو کیمپ میں یویو ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے ہیں۔/ppسلیکشن کمیٹی یاسر شاہ کو ٹیم کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہوئے ان کے بارے میں فیصلے کے لیے آخر وقت تک انتظار کرنا چاہتی ہے۔/ppخیال رہے کہ یاسر شاہ کے بارے میں ماضی میں بھی مکمل فٹ نہ ہونے کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔ وہ گذشتہ سال انگلینڈ کے دورے سے قبل ایبٹ آباد میں آرمی ٹرینرز کی نگرانی میں لگائے کیمپ میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔/ppسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شامل 18 کھلاڑیوں میں سے احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کرکے بقیہ سولہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن اگر اظہرعلی فٹ نہ ہوئے تو پھر احمد شہزاد پر قسمت مہربان ہوسکتی ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو سکے تھے۔/p
/div
/div
div style="direction:rtl;"BBCUrdu.com بشکریہ/divbrbrstylebody {direction:rtl;} a {display:none;}/style