ہماری قوم تعلیم کے ذریعے ہی ترقی حاصل کر سکتی ہے،پروفیسر آزاد بن حیدر

ہماری قوم تعلیم کے ذریعے ہی ترقی حاصل کر سکتی ہے،پروفیسر آزاد بن حیدر

April 16, 2018 - 20:56
Posted in:

کراچی (پ ر) جناح مسلم لیگ کے زیر اہتمام گزشتہ دن ’’جناح تعلیمی اسمبلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے جناح مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر پروفیسر آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر ہمارا ترقی کا سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ہر قوم کی ترقی کا راز اس کے اہل علم اور دانشور ہوتے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی تعلیمی کانفرنس کے موقع پر قائداعظمؒ نے اپنے پیغام میں کہا تھاکہ تعلیم پاکستان کیلیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ ہم اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ مروجہ بین الاقوامی جدید ترین تعلیم حاصل نہیں کریں گے، ہم ملیا میٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہالت کی وجہ سے دہشت گردی، جرائم، کرپشن کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔ آزاد بن حیدر نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ
انہوں نے بنیادی حقوق میں تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 25-A جس میں 5 تا 16 برس عمر کے طلبہ کیلیے مفت و لازمی تعلیم کے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس موقع پر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ ہمیں تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے ایک پریشر گروپ بنانا چاہیے، جو سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں پوچھے کہ تم نے اپنے منشور میں تعلیم کے فروغ کیلیے کیا کیا بنیادی اور ضروری نکات رکھے ہیں۔ اسمبلی سے پروفیسر ہارون رشید، خواجہ قمرالحسن ، ڈاکٹر افضل بابر، پروفیسر فرحت عظیم اور ونگ کمانڈر (ر) عاصم نواز نے بھی خطاب کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}