ہاکی ایسوسی ایشن نے منصور احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ کردیا

ہاکی ایسوسی ایشن نے منصور احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ کردیا

September 24, 2017 - 23:51
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن منصور احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ کردیا، طلعت محمود کو سبکدوش کرتے ہویے سابق انٹرنیشنل امپائرچوہدری اشرف کو نائب صدر مقرر کیاگیا ہے، ڈاکٹر عبد الماجد کو قدیر احمد مرحوم کی جگہ نائب صدر بنادیا گیا ہے، یہ فیصلہ کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی زیر صدارت ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں کثرت رائے سے کیا گیا، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ اجلاس میں دیگر امور بھی زیر بحث آئے اور مختلف معاملات پر فیصلے ہویے، کے ایچ اے کے سیکریٹری سید حیدر حسین کے مطابق کراچی ہاکی کے فروغ کے لیے اقدامات کی بھی منظور ی دی گئی، فیصلوں کے تحت سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن منصور احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی سے فارغ کردیا گیا۔ ان کی جگہ سابق کھلاڑی اورکراچی واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد اعظم خان کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ نائب صدر طلعت محمود کی جگہ اولمپئن کامران اشرف کے والد اور اپنے دور کے معروف کھلاڑی و سابق انٹرنیشنل امپائر چوہدری اشرف کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔
قدیر احمد خان مرحوم کی خالی ہوے والی نشست پر ڈاکٹر عبد الماجد کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ الفیصل ہاکی کلب کی سیکریٹری شپ سے فارغ ہونے والے محمد علی جعفری کی جگہ اسی کلب کے صدر سعادت حفیظ کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ محمد علی جعفری کے خلاف تحریک اعتماد منظور ہونے کے بعد چوہدری منور کو مزکورہ کلب کا نیا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ مزید براں بلدیہ ہاکی کلب کے شاہد خان کی جگہ نئے سیکریٹری بننے والے ماجد رفیق کو ایکزیکٹیو کمیٹی کا حصہ بنالیا گیاہے۔ اجلاس میں پی ایچ ایف کے ویژن 2020پر عمل پیرا ہوتے ہویے ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر گہرے اطمینا ن کا اظہار گیا گیا۔
اور مختلف ایونٹس کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی، ایگزیکٹیو کمیٹی میں قومی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپئن شہباز احمد سینئیر کی کاوشوں کو سراہتے ہویے پی ایچ ایف اور کے ایچ اے کے درمیان مذید ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}