گیتا کو کیسا دولھا چاہیے؟

گیتا کو کیسا دولھا چاہیے؟

June 12, 2018 - 10:11
Posted in:

پاکستان سے انڈیا لائی جانے والی قوتِ سماعت و گویائی سے محروم لڑکی گیتا کی شادی کی تیاریاں ہیں لیکن ابھی تک انھیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا ہے۔ان کی شادی میں خود انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج دلچسپی لے رہی ہیں جن کی کوششوں کے نتیجے میں ہی گیتا کو تقریباً ڈھائی سال پہلے کراچی سے انڈیا لایا گیا تھا۔ کراچی میں ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایدھی فاؤنڈیشن نے سنبھال رکھی تھی۔گیتا دس گیارہ سال کی تھیں جب سرحد کےقریب پاکستانی رینجرز کو ملی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے دس سال سے زیادہ پاکستان میں گزارے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ سرحد پار کیسے پہنچی تھیں۔ہندوستان کی بیٹیگیتا کی انڈیا واپسی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوارج نے انھیں 'ہندوستان کی بیٹی' کہا تھا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے والدین کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔اس کے بعد انھیں تعلیم و تربیت کے لیے مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں گونگے بہرے بچوں کے ایک ادارے کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

گیتا کو کیسا لڑکا چاہیےتو سوال یہ ہے کہ گیتا کیسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے؟ گیانیندر پروہت کے مطابق گیتا کی زیادہ دلچسپی اپنے والدین کو ڈھونڈنے میں ہے اس لیے وہ ایسے لڑکے سے شادی کرے گی جو والدین کی تلاش میں ان کی مدد کرے۔لیکن جب گیتا لڑکوں سے ملیں تو انھوں نے کس طرح کے سوال پوچھے؟ مسٹر پروہت کےمطابق گیتا نے لڑکوں سے پوچھا کہ 'آپ کا گھر کتنا بڑا ہے، خاندان میں اور کون کون ہے؟ آپ کی آمدنی کتنی ہے، گھر اپنا ہے یا کرایےکا؟ آپ کے پاس گاڑی ہے یا سکوٹر؟مسٹر پروہت کے مطابق 'گیتا کے دل میں یہ ہے کہ لڑکا خوبصورت اور سمارٹ ہو اور انھیں خوش رکھ سکے ۔۔۔ برسر روزگار ہو اور ان کی دیکھ بھال کر سکے۔۔۔ پسند گیتا کی ہوگی اور حتمی اجازت میڈم دیں گی۔'مجوزہ دولھوں سے ملاقات کے بعد گیتا نے اشاروں کی زبان میں کہا کہ 'لڑکے اچھے تھے لیکن مجھے سوچنے کے لیے اور وقت چاہیے۔' شادی میں دلچسپی دکھانے والوں میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے جو گیتا ہی کی طرح سن اور بول نہیں سکتے۔گذشتہ برس جولائی میں گیتا اچانک اپنے ہوسٹل سے غائب ہوگئی تھیں لیکن پولیس نے انھیں کچھ ہی دیر میں تلاش کر لیا تھا۔اس وقت گیتا سے ملاقات کے بعد سشما سوارج نے کہا تھا کہ وہ مندر جانے کے لیے ہوسٹل سےنکلی تھیں اور اگر وہ شادی کرنا چاہتی ہیں تو 'ہم ان کی مدد کریں گے۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}