گوجرانوالہ پولیس کے منشیات فروشوں سے رابطوں کا انکشاف

گوجرانوالہ پولیس کے منشیات فروشوں سے رابطوں کا انکشاف

November 09, 2018 - 12:05
Posted in:

گوجرانوالہ پولیس ملازمین کے منشیات فروشوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ انکشاف کانسٹیبل اعجاز کی رکارڈڈ ٹیلیفونک کال سامنے آنے پر ہوا،جس پر سی آئی اے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ملوث 3کانسٹیبلز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اعجاز، ریاض اور جبار شامل ہیں،یہ ملزمان ماہانہ بھتہ لے کر منشیات فروشوں کو تحفظ دیتے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، جس کے ذریعے مزید پولیس ملازمین کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔موبائل ڈیٹا کے ذریعے سامنے آنے والے ملازمین کو بھی جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس افسران نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات بتائی جائیں گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}