گوجرانوالہ میں فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق

گوجرانوالہ میں فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق

August 11, 2018 - 10:05
Posted in:

گوجرانوالہ میں سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر کو قتل کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر 7 افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ایس پی سٹی کے مطابق علاقہ کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا ۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}