گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کیس ‘ فریقین کو نوٹس جاری

گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کیس ‘ فریقین کو نوٹس جاری

October 16, 2017 - 21:51
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن) عدالت عظمیٰ نے گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے
کی ہدایت کردی ہے جبکہ سینئر قانون دان اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقرر کردیا گیا۔ پیر کو گلگت بلتستان کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہونے پر کوئی تنازع نہیں ہے ۔یہ ایک حساس ترین نوعیت کا معاملہ ہے اس پر کیس کی حد تک گفتگو کریں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ا نصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے، گلگت بلتستان پر ہمسایہ ملک کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گلگت بلتستان میں چیف جج سمیت تمام ججز جی بی کونسل تعینات کرتی ہے۔ ایگزیکٹو کا ججز تعینات کرنا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔ عدالتی فیصلے سے عالمی فورم پر پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوگا۔ وکیل نواز کھرل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ حکومت کیپٹن (ر)صفدر کے من پسند افراد کو جج لگانا چاہتی ہے۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔ کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}