گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری،دوران آپریشن2ڈاکٹر گرفتار

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری،دوران آپریشن2ڈاکٹر گرفتار

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے الزام میں ایف آئی اے فیصل آباد ریجن نے دو ڈاکٹروں سمیت5افراد کو گرفتار کر لیا ،گرفتاری کے وقت دونوں ڈاکٹرز اور تین رکنی عملہ غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف تھے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی خفیہ اطلاع پر فیصل آبادشہر میں واقع ایک نجی اسپتال پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے ساجد اکرام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیصل آبادشہرکے ستیانہ روڑ پر واقع ایک نجی اسپتال میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک 35 سالہ خاتون کو 19 سالہ نوجوان ابرار کا گردہ لگانے کے لئے آپریشن جاری تھا۔ جس کے لئے ڈونر ابرار کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔چھاپے کے دوران آپریشن میں مصروف 2 ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیاتاہم نجی اسپتال کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایف آئی اے نے اسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔جبکہ 35 سالہ خاتون مریضہ اور 19 سالہ نوجوان ڈونر کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}