کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں آتش زدگی

کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں آتش زدگی

November 09, 2018 - 08:05
Posted in:

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی کاؤنٹی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیوٹ کاؤنٹی کے جنگلات میں لگی آگ ہر منٹ فٹبال کے 80 میدانوں کے برابر علاقے کو لپیٹ میں لے رہی ہے، آگ کے سبب قریبی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا کے تیز ہواؤں کے سبب جنگلات میں لگی آگ بجھانےمیں مشکلات پیش آرہی ہے،جبکہ 500 سے زائد فائر فائٹر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 100 سے زائد اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ بیوٹ کاؤنٹی میں آگ کے سبب پیراڈائز علاقے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ متعداد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں، متاثرین کے لیے والگرینز میں عارضی قیام گاہ قائم کی گئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}