کیرولین وزنیاکی نے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

کیرولین وزنیاکی نے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

September 24, 2017 - 22:59
Posted in:

ٹوکیو (جسارت نیوز) کیرولین وزنیاکی نے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے انستاسیا پولوچنکووا کو شکست دی۔ ٹوکیو میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے روسی حریف انستاسیا پولو چنکووا کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا ا سکور 6-0 اور 7-5 رہا۔
ورلڈ کرکٹ لیگ، نمیبیا نے
یو اے ای کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
ونڈہاک (جسارت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ میں نمیبیا نے متحدہ عرب امارات کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔ کپتان روہن مصطفی، غلام شبیر اور شائمن انور نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جان فرائیلنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نمیبیا نے ہدف 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گرہارڈ اریسموس 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سیرل برجر نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
صوبہ بھر میں جدید اسپورٹس کمپلیکس قائم
کئے جا رہے ہیں ،ترجمان حکومت پنجاب
لاہور(جسار ت نیوز )حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمداحمد خاں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بھر پور مواقع مہیا کرنے کے لیے پنجاب بھر میں جدید اسپورٹس کمپلیکسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں ضلعی سطح پر اسپورٹس کمپلیکس قائم کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے جمخانہ کلب کے ممبران کے بچوں کے لیے باغ جناح لاہور میں لگائے گئے سمر کرکٹ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلیں اور تفریح کے مواقع نوجوان نسل کی شخصیت کی متوازن نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نوجوان طبقے کو کھیلوں کی سہولیات تک یکساں رسائی یقینی بنائی جائے، اس مقصد کے لیے حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں ضلعی سطح پر اسپورٹس کمپلیکس قائم کر رہی ہے۔ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ کھیلیں اور کھیلوں کے میدان بچوں میں اسپورٹس مین ا سپرٹ کے جذبات اجاگر کرتے ہیں اور انہیں زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے پر اکساتے ہیں، اس طرح معاشرے میں صحت مندی اور سماجی اوصاف پروان چڑھتے ہیں، اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی پر نوجوانوں کو کھیلوں کے بھر پور مواقع مہیا کرنے کے لیے پنجاب میں جدید اسپورٹس کمپلیکسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اس طرح تمام نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں تک بلا امتیاز رسائی ممکن ہوگی اور ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدانوں میں مقابلے اور مسابقت کے اوصاف سے لیس ہو کر زندگی کے چینلجز کا باخوبی مقابلہ کر سکیں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}