کیا پیسوں سے جدائی کا درد کم کیا جا سکتا ہے؟

کیا پیسوں سے جدائی کا درد کم کیا جا سکتا ہے؟

May 16, 2018 - 17:21
Posted in:

گزشتہ دنوں چین کے ہانگزو شہر میں پولیس کو ایک ریستوران میں موجود لاوارس بیگ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ پولیس کو وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ وہ بیگ 20 لاکھ یوآن سے بھرا ہوا تھا۔ اتنی رقم کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ وہ بیگ جس شخص کا تھا وہ اس ریستوران میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ملنے گیا تھا۔ اور وہ رقم ’بریک اپ فیس‘ کے طور پر ادا کرنا چاہتا تھا۔ چین میں ان دنوں بریک اپ فیس ادا کرنے کا منفرد ٹرینڈ چل پڑا ہے۔ کیا سچی محبت کی قیمت لگائی جا سکتی ہے؟ڈیٹنگ کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس میں اچھی خاصی رقم خرچ ہوتی ہے۔ ایسے رشتوں میں ریستوران میں کھانے پینے سے لے کر تحائف اور چھٹیاں ساتھ بتانے پر ہونے والا خرچ غیر معمولی ہوتا ہے۔یہ بھی پڑھیےاطالوی خاتون نے خود سے شادی کرلی!’چترال میں شادی ایک مذاق بن گیا تھا‘

چند افراد کا یہ بھی خیال ہے کہ بریک اپ فیس کی تجویز میں پرانی روایات کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ قدیم دور میں چین میں خواتین مردوں کی ذمہ داری ہوتی تھیں۔ چین میں ڈیٹنگ بھی معاشرے کے شادی کی طرف جھکاؤ والی سوچ سے متاثر ہے۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ بریک اپ فیس کی مدد سے زیادہ متاثر ہونے والا ساتھی اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کر سکے گا۔ مقامی رپورٹز کے مطابق یہ رقم خاص طور پر ان خواتین کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے جو عمر میں بڑی ہیں اور جنہیں یہ احساس پریشان کرتا ہے کہ انہوں نے ایک ایسے رشتے میں وقت برباد کر دیا جو ان کا ساتھ نا نبھا سکا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}