کوہلی اب سچن سے بھی آگے

کوہلی اب سچن سے بھی آگے

August 05, 2018 - 13:35
Posted in:

سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر کمارا سنگاکارا نے انڈین اخبار دی ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح کوہلی ان دنوں کھیل رہے ہیں اگر وہ اسی رفتار سے رنز بناتے رہے تو وہ انڈیا کے آل ٹائم بہترین بیٹسمین بن جائیں گے۔'کرکٹ کا اعدادوشمار رکھنے والے سمپتھ بندرپلّی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وراٹ 934 پوائنٹس کے ساتھ سب زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے انڈین بن گئے ہیں ان سے قبل سب سے زیادہ پوائنسٹ 916 سنیل گاوسکر نے سنہ 1979 میں حاصل کیے تھے۔ ان کے مطابق سچن تنڈولکر نے سنہ 2002 میں سب سے زیادہ 898 پوائنٹس حاصل کیے تھے جبکہ راہل ڈراوڑ نے سنہ 2005 میں 892 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں بھی انڈیا کی جانب سے سب زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے بیٹسمین ہیں اور یہ افتخار دنیا میں کسی دوسرے کھلاڑی کو حاصل نہیں ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}