کورنگی سے ملنے والی بچی والدین کے پاس پہنچ گئی

کورنگی سے ملنے والی بچی والدین کے پاس پہنچ گئی

October 11, 2018 - 15:05
Posted in:

کراچی کے علاقے کورنگی سے ملنے والی بچی اپنے والدین کے پاس پہنچ گئی، بچی گزشتہ رات علاقے کے رہائشی کو ملی اور اس کے پیروں میں زنجیر بندھی ہوئی تھی ، بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکا دماغی توازن درست نہیں اس لیے اسے باندھ کر رکھا تھا ۔ رات گئے کورنگی نمبرایک سے ملنے والی 9سالہ بچی کے والدین مل گئے، زنجیروں میں جکڑی یاسمین کے والدکا کہنا تھا کہ یاسمین کی دماغی حالت درست نہیں اس سے قبل بھی گھر نکل چکی تھی اس لئے اسے باندھ کر رکھنا پڑتا ہے۔یاسمین کو شہری انسانی ہمدردی کے تحت اپنے ساتھ لے گیا تھا اور پولیس کو مطلع کر دیا تھا، لیکن پولیس نہیں پہنچی ، میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد یاسمین کے والدین اسے ڈھونڈتے ہوئے پہنچ گئے۔بچی یاسمین کے والد کا کہنا ہے کہ اسکے ملنے کی خبر پولیس کو بھی دے دی گئی ہے، جبکہ موقع پر پہنچنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}