کرکٹ یقیناً ایک بہتر موضوع سخن ہے

کرکٹ یقیناً ایک بہتر موضوع سخن ہے

September 15, 2017 - 23:57
Posted in:

div class="story-body" style="direction:rtl;"

div class="with-extracted-share-icons"

/button
/div
/li
/ul/div

/div
/div
/div
/div

div class="story-body__inner" property="articleBody"
figure class="media-landscape no-caption full-width lead"span class="image-and-copyright-container"

img class="js-image-replace" alt="کرکٹ" src="https://ichef.bbci.co.uk/news/320/cpsprodpb/0EA8/production/_97825730_b2..." style="width=100%; max-width=640;"

/span

/figurep class="story-body__introduction"قذافی سٹیڈیم کے سٹینڈز کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، میچ ختم ہو چکا ہے، پاکستان صرف یہ میچ ہی نہیں، سیریز بھی جیت چکا ہے۔/ppعموماً ہوا یہ کرتا ہے کہ جب میچ کا پانسہ ایک جانب جھک جائے تو شائقین نشستوں سے اٹھنے لگتے ہیں۔ کوشش یہ ہوتی ہے کہ ٹریفک کا جمگھٹا لگنے سے پہلے ہی گھر کو نکل لیا جائے، مگر آج کوئی اٹھنے کو تیار نہیں ہے۔ شاید ذہنوں پہ کوئی اداسی سی چھا رہی ہے جیسے ایک سہانا سپنا ختم ہو رہا ہے۔/ppورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور سمیت پوری ٹیم قذافی کی باونڈری لائن کے ساتھ ساتھ ایک گروہ کی طرح چل رہی ہے۔ میچ اور سیریز ہاتھ سے جانے کا دکھ تو دور کی بات، کوئی ملال تک نہیں ہے۔ پوری ٹیم مسکراہٹیں سجائے کراوڈ کی جانب ہاتھ ہلا رہی ہے۔ ورلڈ الیون پاکستان کے عوام اور قذافی کے کراوڈ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ /ppاس سے کچھ دیر پہلے کمنٹری باکس میں گرانٹ ایلیٹ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ان کی خواہش ہے وہ کچھ دن اور پاکستان میں کھیلیں۔ کاش یہ سیریز کچھ دن اور باقی رہتی۔/ppپاکستان کا سپورٹس کلچر نہایت زرخیز ہے۔ چار ہاکی ورلڈ ٹائٹلز اور کرکٹ کے تین ورلڈ ٹائٹلز محض ایک جھلک ہیں۔ یہ قوم نہ صرف کھیل سے محبت کرتی ہے بلکہ کھیل کی خاطر اپنے جذبات کی رو میں بہہ جاتی ہے۔ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے۔ نوے کی دہائی میں جھانکیے تو ہر دوسرا بچہ وسیم اکرم بننا چاہتا تھا۔ اسی کی دہائی میں ہر کوئی عمران خان بننا چاہتا تھا۔ پچھلے چند سال میں کرکٹ پہ نظریاتی مباحث نے بھی جنم لیا۔ رت کوئی بھی ہو، کرکٹ ہمیشہ ہمارے قومی مباحث کا حصہ رہتی ہے۔/pfigure class="media-landscape full-width"span class="image-and-copyright-container"

/span

/figurepثانیا اس سے پوری دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ شاید کرکٹ برادری کے سبھی بڑوں کو اس امر کا ایسا یقین نہ آئے کہ وہ فی الفور اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیجنے لگیں۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ پلیئرز اپنی انفرادی حیثیت میں اس بات کے قائل ہو جائیں گے کہ پاکستان کا دورہ کرنا کوئی سکیورٹی رسک نہیں ہے۔ /ppسو جہاں اس سال پی ایس ایل فائنل کے لئے پی سی بی کو پوری دنیا سے لڑنا پڑا تھا، وہاں اگلے پی ایس ایل سیزن کے لیے پاکستان کی مشکلیں خاصی آسان ہو جائیں گی۔ پی سی بی کی یہ خواہش ہے کہ وہ اگلے سال صرف فائنل ہی نہیں، کم از کم پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں کروائے۔ /ppاگر ایسا ہو گیا تو نہ صرف پاکستان کو اپنے سبھی گراونڈز آباد کرنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے اتنا ریونیو ضرور حاصل ہو سکے گا کہ ورلڈ الیون کے اس دورے پہ اٹھنے والے اخراجات کا مداوا بھی ہو سکے گا۔ /ppمگر سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ پچھلے چند روز پاکستان میں صرف کرکٹ ہی موضوع سخن رہی۔ اور اگر سخن کے بنا چارہ نہیں تو کرکٹ یقیناً ایک بہتر موضوع سخن ہے۔ /p
/div
/div
div style="direction:rtl;"BBCUrdu.com بشکریہ/divbrbrstylebody {direction:rtl;} a {display:none;}/style