کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز: سیریز کا سب سے بڑا ہدف

کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز: سیریز کا سب سے بڑا ہدف

March 10, 2018 - 18:29
Posted in:

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدِمقابل ہیں اور کراچی کنگز نے ملتان کو کامیابی کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ پی ایس ایل 3 کا یہ اب تک سب سے بڑا ہدف ہے۔ دبئی میں آج جب ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کے بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان کے کسی بھی بولر کو جمنے نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیےاسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف 26 رنز سے جیتپی ایس ایل کیا کیا بیچے گی؟کامیابی نے بالآخر لاہور قلندرز کے قدم چوم لیے فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ آسان ہے: وقاریونسکراچی کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی سکور پر گری جب ایل پی سمنز محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس کے بعد ڈینلی اور بابر اعظم نے پی ایس ایل 3 کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔139 کے مجموعی سکور تک یہ پارٹنرشپ رہی۔ ڈینلی 55 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ 17ویں اوور میں ویلوہن نے لی۔ ان کے ساتھ بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اس ٹورنامنٹ میں جو پہلا میچ ہونا تھا وہ بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔ پی ایس ایل 3 میں ملتان نے اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے چار میں کامیابی اور تین میں ناکامی ہوئی۔ اس کا ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ملتان کے اس وقت نو پوائنٹس ہیں۔ادھر کراچی نے اس میچ سے قبل چھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین جیتے ہیں، دو میں شکست ہوئی، اور ایک میچ ڈرا ہوا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}