کراچی کالا پُل پر شہریوں سے لوٹ مار ڈاکو کو مہنگی پڑگئی

کراچی کالا پُل پر شہریوں سے لوٹ مار ڈاکو کو مہنگی پڑگئی

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

کراچی میں کالا پُل کے قریب لوٹ مارکرنے والے ملزم کو پولیس اور رینجرز نے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔پاکستان میں لوگوں کو دھوکا دے کر دبئی فرارہونے والا ملزم بھی پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق کالاپل کے قریب شہریوں سے لوٹ مار ڈاکو کو مہنگی پڑگئی، اسلحے کے زورپر شہری سے لوٹ مار میں مصروف ملزم کو ایک شہری نے گاڑی سے ٹکرماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا،پولیس اور رینجرز نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ادھر شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے دبئی فرار کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ملزم لوگوں کو دھوکا دے کر دبئی چلاجاتا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}