کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بار پھر بڑھ گئے

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بار پھر بڑھ گئے

August 10, 2018 - 21:05
Posted in:

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بار پھر بڑھ گئے ،بہادر آباد اور ٹیپو سلطان تھانوں کی حدود میں 45 منٹ میں لوٹ مار کی 2وارداتیں،لٹیروں نے چھوٹی بچی کو بھی نہ بخشا۔سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ملزم نے خاتون اور بچی سے پرس چھینا اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا ،دوسری واردات میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون سے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہوگئے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر پھر بے لگام ہوگئے ، دن دھاڑے رہزنی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئیں ۔ پولیس صرف خاموش تماشائی کی طرح کی چپ سادھے وی آئی پیز کی ڈیوٹی کرنے میں مصروف ہے، شارع فیصل سے متصل کراچی ایڈمن سوسائٹی میںگاڑی سے اتر کے گھر میں داخل ہونے والے خاندان کے افراد کو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم کردیا اور اطمینان سے چلتے بنے، ملزمان نے چھوٹے بچےسے بھی بیگ تک چھین لیا۔دوسری واردات اسی ڈکیت گروہ نے صرف 45 منٹ بعد بہادر آباد کے علاقے آدم جی نگر میں کی، جس میں ایک ملزم اپنے ساتھی کو اُتار کر سیدھا جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور تھوڑی ہی دیر بعد دوسرا ڈاکو ایک گاڑی کے قریب آیا ،جس میں خواتین اور بچے سوار تھے ۔ ملزم نے اسلحے کے زور پر نقدی اور زیورات لوٹ لئے ، اور اتنی ہی دیر میں اس کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر دوبارہ جائے واردات پر آیا اور اپنے ساتھی کو ساتھ بٹھا کرلے گیا، دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروہ کے کارندوں کو صاف دیکھا جاسکتا ہے ،ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}