کراچی: سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی: سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

October 12, 2018 - 15:05
Posted in:

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے۔ملزم کے اعتراف جرم کے مطابق اس نے حساس ادارے کے اہلکار، اے ایس آئی اور سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعدد افراد کو قتل کیا، گرفتار ملزمان ڈکیتیاں اور دیگر وارداتیں بھی کرتے تھے۔نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں 4ملزمان چھینی ہوئی سرکاری گاڑی لے کر ڈکیتی کیلئے بنگلے پر پہنچے، تاہم پولیس نے چاروں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ تفتیش ہوئی تو سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم نے سنسنی خیز انکشافات بھی کیے۔ملزم نے حساس ادارے کے اہلکار، اے ایس آئی، سیاسی جماعت کے متعدد کارکنان سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے سرکاری گاڑی چھینی تھی اور ملزمان کا گروہ اسی میں وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے لائنز ایریا میں ساتھی کے پاس بیگ میں اسلحہ بھی چھپا رکھا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}