کراچی ، بے ہوشی کی حالت میں لائی گئی لڑکی سے زیادتی ثابت

کراچی ، بے ہوشی کی حالت میں لائی گئی لڑکی سے زیادتی ثابت

August 10, 2018 - 14:05
Posted in:

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس سےبےہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانےوالی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے ۔کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرنےوالی لیڈی ڈاکٹرکا کہنا ہےکہ لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آورگولیاں دی گئیں۔پولیس سرجن ڈاکٹرسلیم کاکہنا ہے کہ کیمیکل ایگزامینیشن کیلئےخون کے نمونےلیے گئےہیں،رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گا کہ کون سی گولیاں دی گئیں۔اس سےقبل پولیس نے لڑکی کوعباسی شہید اسپتال لانےوالے تین لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیرمنیر شیخ کے مطابق لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھر والوں نے ناراض ہو کر اپنے دوست شاہ رخ کے اور اس کے دوستوں کے ہمراہ گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس پہنچ گئی تھی۔جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور کوئی چیز پلادی۔متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوست معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے بچا کر اسپتال منتقل کیا تاہم فیضان موقعسے فرار ہوگیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}