کراچی:وومن ویسٹ زون کی کارروائی، جوڑا گرفتار، منشیات برآمد

کراچی:وومن ویسٹ زون کی کارروائی، جوڑا گرفتار، منشیات برآمد

November 15, 2018 - 18:05
Posted in:

آئی جی سندھ کی منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے سلسلے میں وومن ویسٹ زون پولیس نے لیاقت آباد میں کاروائی کرکے کار سوار جوڑے کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ایس ایچ او وومن ویسٹ عظمیٰ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد میں ڈاکخانہ روڈ پر گشت پر تھیں کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایک کار کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق گاڑی اور اس میں سوار خاتون حسینہ اجمیری اور آصف خان کی تلاشی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی منشیات کے متعدد پیکٹ برآمد ہوئے۔ وومن پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سہراب گوٹھ کے رہائشی ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ کافی عرصے سے لیاقت آباد میں ہیروئین کی سپلائی کیلئے آتے تھے۔ ایس ایس پی عارف اسلم راو نے اس نمائندے کو بتایا کہ کار اور منشیات ضبط کرکے دونوں ملزمان کے خلاف وومن ویسٹ زون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اپنے مزید ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشافات کئے ہیں جو کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}