کراچی، عید کی شاپنگ کے ساتھ مزیدار کھانوں کا چسکا

کراچی، عید کی شاپنگ کے ساتھ مزیدار کھانوں کا چسکا

June 14, 2018 - 21:00
Posted in:

عید الفطر کی خریداری کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے اگر شاپنگ کے ساتھ ہوجائیں چٹ پٹے اور مزیدار کھانے کیونکہ بازار میں گھومنے پھرنے کے بعد بھوک تو لگتی ہی ہے، کسی کو پسند ہے چاٹ تو کوئی مزے لے رہا ہے گرما گرم پوریوں کے۔گرما گرم پوریاں، مصالحے دار چکن تکہ، سیخ کباب اور گرمی کو دور بھگاتی ٹھنڈی ٹھار لسی، ایسے میں شہری ان سے دور رہیں بھی تو کیسے۔ عید کی شاپنگ واقعی ایک تھادینے والا کام ہے، شہری افطار سے رات گئے تک خریداری میں مصروف رہتے ہیں اور جب بھوک ستانے لگتی ہے تو بغیر وقت ضائع کئے لذیز کھانوں کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے، سب ہی شاپنگ کے ساتھ مزیدار کھانے خوب انجوائے کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی شاپنک پر فیملی کے ساتھ انجوائےکرنے کا مزہ ہی اور ہے۔رمضان کے آخری عشرے میں ریسٹورنٹس مالکان کی تو عید سے پہلے ہی عید ہوجاتی ہے۔ جوں جوں عید قریب آرہی ہے مارکیٹوں میں لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے، گھنٹوں کی تگ و دوکے بعد بھوک لگنا لازم ہے، اسی بھوک کو مٹانے کیلئے شہری ان ریسٹورنٹس کا رخ کرتے ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}