کرائم ختم نہ ہوئے ، پولیس کی موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا

کرائم ختم نہ ہوئے ، پولیس کی موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا

October 16, 2018 - 23:05
Posted in:

کراچی میں اسٹریٹ کرائم تو ختم نہ ہوسکا لیکن ’اسٹریٹ واچ فورس‘ کی موٹر سائیکلوں کا پیٹرول ضرور ختم ہوگیا ،پیٹرول ختم ہونے پر اہلکار راستے پر موٹر سائیکل کو گھسیٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کراچی پولیس کے اہلکار کی موٹر سائیکل کو دھکا لگانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،اسٹریٹ واچ فورس کاافتتاح چند روز قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کیا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کا دعویٰ بھی کیا تھا ۔پولیس اہلکاروں کے مطابق تھانہ منشی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر جانا ہے تو بغیر پیٹرول جاو، نہیں جانا تو مت جائو ،پیٹرول نہیں ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساوتھ زون کے 31 تھانوں کو 26 ستمبر سے پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ساؤتھ زون کے ڈسٹرکٹ سٹی میں 17 ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 14 تھانے قائم ہیں۔19 دن سے پیٹرول کی فراہمی بند ہونے سے ساؤتھ زون میں پیٹرولنگ نہیں، ایک موبائل کو یومیہ 8 اور موٹرسائیکل کو 2 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جاتا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}