کانگریس کو کہاں ڈھونڈیں؟

کانگریس کو کہاں ڈھونڈیں؟

May 15, 2018 - 15:51
Posted in:

کانگریس کو اب اس بدلے ہوئے منظرنامے میں اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ اسی برس چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی الیکشن ہونے ہیں اورتینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔اور تینوں میں ہی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔لیکن تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اب کانگریس کو علاقائی سطح پر چھوٹی جماعتوں کو ساتھ لینا ہوگا کیونکہ اسمبلی کے انتخابات میں چند ہزار ووٹ بھی پورے الیکشن کا رخ بدل سکتے ہیں۔مثال کے طور پر وہ مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کر سکتی۔ بی ایس پی اتر پردیش میں بہت طاقتور ہے لیکن دوسری ریاستوں میں اتنی مضبوط نہیں کہ صرف اپنے دم پر امیدواروں کو جتوا سکے۔ لیکن اس سے جڑے ہوئے چند ہزار ووٹ کسی بھی حلقے میں الیکشن کا نتیجہ بدل سکتے ہیں۔کرناٹک کی شکست سے شاید کانگریس کے لیے یہ ہی سب سے اہم سبق ہے۔ بی جے پی کا پیغام تو بالکل واضح ہے۔ لیکن کانگریس کو اگر اس کے سامنے ٹکنا ہے یا وزیراعظم کے 'کانگریس سے آزاد ملک' کے خواب کو پورا ہونے سے روکنا ہے، تو اسے اس بدلی ہوئی حقیقت سے سمجھوتہ کرنا ہوگا۔اب قیادت کے دعویدار اور بھی ہیں اور 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}