کامن ویلتھ گیمز: محمد بلال کا کُشتی میں کانسی کا تمغہ

کامن ویلتھ گیمز: محمد بلال کا کُشتی میں کانسی کا تمغہ

April 12, 2018 - 13:00
Posted in:

آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کُشتی کے 57 کلوگرام فری سٹائل کُشتی کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے جارج رام کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ گولڈ کوسٹ میں ہونے والے اس مقابلے میں محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے فتح حاصل کر لی۔ 22 سالہ محمد بلال کا تعلق پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ کامن ویلتھ گیمز کی مزید خبروں کے لیے پڑھیےپاکستان اور انگلینڈ کا میچ برابری پر ختمآخری منٹ میں گول، پاکستان انڈیا میچ برابر کانسی کا تمغہ پہلا قدم لیکن منزل نہیںانھیں سیمی فائنل میں انڈیا کے پہلوان راہل آورے نے شکست دی تھی اور راہول آورے اس کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ محمد بلال کے کانسی کے تمغے کے ساتھ پاکستان کے ان کھیلوں میں تمغوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز، نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب نے بھی اپنے مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ کھیلوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی اور اپنے چاروں میچ برابر کر کے تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}