ڈیویلیئرز اور حفیظ کو قلندرز نے چن لیا

ڈیویلیئرز اور حفیظ کو قلندرز نے چن لیا

November 20, 2018 - 17:05
Posted in:

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز اور کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کو چن لیا۔اسلام آباد میں پی ایس ایل 4 کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی، لاہور قلندرز نے کورے اینڈرسن،سندیپ لیموچین،حارث سہیل کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔ملتان سلطانز کی جگہ بننے والی سکستھ ٹیم نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، آل رائونڈرشاہد خان آفریدی،افغانستان کے قیس احمد اور نعمان علی کو حتمی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فواد احمد،ڈیوائن براوو، دانش عزیز اور احسان علی کو فائنل کیا، پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ ، عمر امین اور ڈائمنڈ رائونڈ میں سابق کپتان مصباح الحق کو چنا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ای این بیل ، سمت پٹیل ،کیمرون ڈیل پورٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا تو کراچی کنگز نے زمبابوے کے آل راؤنڈرسکندررضا چن لیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}