ڈیفنس :میڈیکل اسٹور کے گودام میںآتشزدگی ‘ دوائیاں خاکستر

ڈیفنس :میڈیکل اسٹور کے گودام میںآتشزدگی ‘ دوائیاں خاکستر

April 16, 2018 - 20:57
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز ٹو اے مارکیٹ کے میڈیکل اسٹور کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے اور کے ایم سی کے6 فائر ٹینڈر نے تقریبا دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ کے باعث دوسری اور تیسری منزل پر واقع گودام میں دوائیاں جل کر راکھ ہو گئیں، پولیس مطابق دوسری اور تیسری منزل پر میڈیکل اسٹور کا گودام ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق ڈیفنس میں واقع میڈیکل اسٹور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اورتیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈی ایچ اے کے تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کے
لیے پہنچے تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی کے 3فائر ٹینڈر کو بھی طلب کرلیا گیا۔آگ لگنے سے گودام میں موجود اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور بھی آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فائر بریگیڈ کے پاس آلات کی کمی ہے آئندہ بجٹ میں آگ بجھانے کے آلات خریدے جائیں گے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}