ڈیرہ بگٹی :ا سکول اور ڈسپنسری کو بارودی موادسے اڑادیا

ڈیرہ بگٹی :ا سکول اور ڈسپنسری کو بارودی موادسے اڑادیا

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

ڈیرہ بگٹی میںا سکول اور ڈسپنسری کو بارودی موادسے اڑادیا گیا ،دھماکےمیں اسکول اور ڈسپنسری کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا کوہلو کے علاقے ماوند میں ہوا،جس کے نتیجہ میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بارودی دھماکے کی اطلاع کے بعد سکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو حفاظتی حصار میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}