ڈکیتیوں کی ڈبل سنچری بنانے والا گروہ گرفتار

ڈکیتیوں کی ڈبل سنچری بنانے والا گروہ گرفتار

July 11, 2018 - 23:05
Posted in:

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے سولجر بازار سے ڈکیتیوں کی ڈبل سنچری بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سرسید روڈ پر نجی سپرمارکیٹ کے قریب کارروائی اور ڈکیتی کی 200وارداتوں میں مطلوب 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے ،ان کی طارق روڈ پر جوتے کی دکان میںڈکیتی کی وڈیو وائر ل ہوئی تھی ۔رینجرز کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے 2ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا اور نشاندہی پر گروہ سے وابستہ مزید 6ساتھیوں کو سولجر بازار سے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}