ڈونکی کنگ کی نمائش پر پابندی کی درخواست خارج

ڈونکی کنگ کی نمائش پر پابندی کی درخواست خارج

October 12, 2018 - 16:05
Posted in:

جیو ٹی وی نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم 'دی ڈونکی کنگ کی نمائش پر پابندی کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج ہوگئی۔ رفعت رحمان نامی ایک شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے آج مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔عدالت نےفلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کی نمائش رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر ابتدائی سماعت میں ہی خارج کردی۔درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات، جیو اور فلم سنسر بورڈ کو فریق بنایا گیا ۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم میں راجا برادری کے نام کو خراب کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب قوموں کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ’دی ڈونکی کنگ‘ کی نمائش رکوانے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔واضح رہے کہ اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ آج رات 12 بجے سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}